ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:غیرقانونی پانی کنکشن کو قانونی بنائیں یا کاٹ ڈالیں : ڈی سی نکول کی افسران کو واضح ہدایات

کاروار:غیرقانونی پانی کنکشن کو قانونی بنائیں یا کاٹ ڈالیں : ڈی سی نکول کی افسران کو واضح ہدایات

Wed, 20 Jul 2016 21:09:35    S.O. News Service

کاروار:20/ جولائی(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے مقامی میونسپالٹی حدود میں  جنہوں نے بھی غیر قانونی طورپر پانی کنکشن لیا ہے تو اُنہیں یاجرمانہ ادا کرکے کنکشن کو قانونی بنانا ہوگا ورنہ کنکشن کوکاٹ ڈالنا ہوگا۔ یہ بات ضلع کے ڈپـٹی کمشنرایس ایس نکول نے دی ہے اور اس تعلق سے تمام میونسپالٹیوں کے افسران کوچوکنا کیا ہے۔

کاروارمیں منعقدہ شہر ی اداروں کی ترقیاتی جائزہ میٹنگ میں ڈی سی نے کہاکہ شہری سطح پر 98083 مکانوں میں سے صرف 38572 لوگوں نے ہی پانی کا قانونی کنکشن لیا ہے، کاروار شہر میں 15653مکانوں میں سے صرف1583 کنکشن قانونی ہیں۔ سرسی میں 16792میں  7747 کنکشن قانونی ہیں، انہوں نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے آفسران کو تاکید کی کہ وہ آئندہ تین مہینوں کے اندر تمام غیرقانونی پانی کنکشن کی نشاندہی کرتے ہوئے اصول وضوابط کے مطابق اُن کو قانونی کریں، اور سبھی  غیر قانونیکنکشن کو کاٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروار، ڈانڈیلی اور سرسی شہری بلدیہ ، بھٹکل بلدیہ ، ہوناور، سداپور، منڈگوڈ اور یلاپور پٹن پنچایتوں میں جن پانی کے کنکشن کو میٹر نہیں لگایا گیا ہے ان  معاملات میں صحیح طورپر ضوابط سے کام نہلینے سے مقامی اداروں کو معاشی طور پر نقصان ہورہاہے، متعلقہ مقامی اداروں کو چاہئے کہ وہ سرکاری اصولوں کے مطابق قیمت طئے کرتے ہوئے معاملات کو حل کریں

بلدیہ ملازموں کو سہولت: ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے تمام بلدیہ آفسران کو تاکید کہ وہ تمام بلدیہ ملازموں کو ہرسال یونیفارم، دستانے اورشوز لازمی طورپر فراہم کریں۔ سال میں دومرتبہ طبی جانچ کیمپوں کا انعقاد کریں، بلدیہ ملازموں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کے لئے کئی مرتبہ کہا گیا ہے اس کام کوترجیحی بنیاد پرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سوچھ بھارت ابھیان منصوبے کے تحت ضلع میں  ذاتی ٹائلٹ کی تعمیر کے لئے4682 درخواستیں دی گئی ہیں۔ 627ٹائلٹ کا تعمیر ی کام مکمل ہواہے، 926ٹائلٹ زیر تعمیر ہیں، ذاتی ٹائلٹ کی تعمیر کے لئے ضلع کو 104کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں،جس میں سے اب تک 55لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں، انہوں نے آفسران کو ٹائلٹ کی تعمیر کا کام فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض ایک منصوبہ جات کے تحت کام بہت ہی سست روی سے جاری ہے، انہوں نے آفسران کو متنبہ کیا کہ ترقی جاتی کاموں میں غفلت کرنےو الے افسران کے خلاف ایس ٹی ایس سی قانون کے تحت مقدمہ درج کی جاسکتی ہے، انہوں نے افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدام کے لئے موقع نہ دیں۔ ایڈیشنل ڈی سی اورشہری ترقی منصوبہ جات کے کارگزار ڈائرکٹر ایچ  پرسنا، مختلف مقامی اداروں کے صدور اور افسران میٹنگ میں موجود تھے۔


Share: